قومی کرکٹرز دورہ انگلینڈ کیلئے بے چین

قومی کرکٹرز دورہ انگلینڈ کیلئے بے چین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رئوف نےکہا ہےکہ دورہ انگلینڈ کےلیےمکمل تیار ہیں،ٹور میں پاکستان کےلیےٹیسٹ میچز کھیلنے کی خواہش ہے۔


دورہ انگلینڈکےحوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس میں حارث رئوف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سیریزہمیشہ بڑی اہم ہوتی ہے،سیریزکےلیےمنتخب ہونا خوشی کی بات ہے،،وقار یونس کےتجربےسےزیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانےکی کوشش ہو گی،ان کا کہنا تھا کہ میرے لیےاچھا موقع ہےکہ ریڈ بال کرکٹ میں خود کومنواؤں۔


فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ گیند چمکانےکے قوانین میں وقتی تبدیلی سےریورس سوئنگ کرنےمیں مشکل ہوگی،اس لیےدوسری آپشنزپرتوجہ دینا ہوگی، پی ایس ایل کے دوران فٹنس مسائل کے باعث اچھا پرفارم نہیں کرسکا،اس مرتبہ لاہور قلندرز کےپاس ٹائٹل جیتنےکا اچھا موقع تھا مگر حالات کی وجہ سے ایونٹ مکمل نہ ہوسکا۔

‏ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی ، دو ماہ سے کرکٹ سے دور تھے ایسے لگ رہا تھا کہ بہت عرصہ ہو گیا ہے کرکٹ کو چھوڑے ہوئے، اس لیے کھیلنے کے لیے میدان میں چلے گئے جو کہ غلطی تھی اور بعد میں جو ہمیں پی سی بی نے چیزیں بتائیں ان پر سختی سے عمل کیا۔اب ایک ساتھ ٹریننگ نہیں کر رہے  اور ایس او پیز فالو کر رہے ہیں۔

‏ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز ہمیشہ مشکل رہی ہیں، اس مرتبہ بھی مشکل ہوں گی لیکن اب وقت سے پہلے جا رہے ہیں تو ہمیں ردہم میں آنے کا موقع ملے گا۔ بولنگ اسکواڈ مکمل نوجوان اور نا تجربہ کار نہیں ہے ، وہاب یاض ، محمد عباس ، سہیل خان اور عمران خان سینیئر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ، ہمارے بولنگ کوچ بھی تجربہ کار ہیں، ہمارا بولنگ اسکواڈ اچھا پرفارم کرے گا، وہاب ریاض تجربہ کار اور سینیئر بولر ہیں وہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ان کے آنے سے فائدہ ہوگا اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔

‏ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے محنت کر رہے ہیں  لیکن اتنی جلد تینوں فارمیٹ کا حصہ بن جاؤں گا اس بارے میں نہیں سوچا تھا، مجھے یاد ہے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ میں اپنے آخری میچ میں میری بولنگ اچھی رہی تھی۔ اب بھی انگلینڈ جا رہا ہوں تو اب میرا ٹارگٹ یہ ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کروں، ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس پر فوکس ہے ، جیسے وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹیسٹ میں ہی اپنی دھاک بٹھائی اور بہت وکٹیں حاصل کیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer