سٹی 42: چوبرجی،حسن چوک شام نگر کے اطراف نامکمل منصوبوں سےشہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
کئی ماہ قبل علاقہ میں شروع ہونے والے منصوبے بروقت مکمل نہ ہوسکے۔گلیوں میں کی گئی کھدائی کے باعث ملبےسےمکینوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔
گلیوں میں پڑی سیوریج پائپ لائنوں کے باعث مکینوں کاچلنا محال ہوگیا ہے ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں متعددشکایات کےباوجودبھی منصوبے مکمل نہیں کیےگئے۔
شام نگرکےمکینوں نے متعلقہ حکام سےنوٹس لیکرمنصوبےمکمل کرانےکامطالبہ کیاہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App