ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ پر حفاظتی جنگلے نہ ہونے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

لٹن روڈ پر حفاظتی جنگلے نہ ہونے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی: لاہور کی لٹن روڈ پر گرین بیلٹس کے اطراف حفاظتی جنگلے نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 شہریوں کی بڑی تعداد پیدل چلنے والوں کے لیے قائم پل استعمال کرنے کے بجائے گرین بیلٹس عبور کرکے سڑک پار کر رہی ہے، جس سے ان کی جان خطرے میں پڑ رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹس سے گزر کر سڑک عبور کرنے والے افراد اکثر تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آ جاتے ہیں، جبکہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے گرین بیلٹس کی خوبصورتی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بیلٹس کے اطراف حفاظتی جنگلے نصب کیے جائیں تاکہ راہگیروں کو مقررہ مقامات سے سڑک پار کرنے کی ترغیب ملے اور حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔