ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ اور قمر رضا کی ملاقاتیں، آزاد کشمیر انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ اور قمر رضا کی ملاقاتیں، آزاد کشمیر انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پر سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں، بلاول بھٹو زرداری سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔