ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کیخلاف جاری  منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام ناکام بنائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان کیخلاف جاری  منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام ناکام بنائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی آئی ایس پی آرسمرکیمپ میں طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جہاں وزیر اعلی  نے کہا پاکستان کیخلاف جاری  منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام ناکام بنائیں گے

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے  آئی ایس پی آرسمرکیمپ میں 18 شہروں کے 9 ویں سے 12ویں جماعت تک کے 4 ہزارسے زائد طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  دہشت گردوں نے بلوچستان کے غیور عوام کوساتھ نہ دینے پربیدردی سے شہید کیا۔منگی ڈیم  کو اس لئے نشانہ بنایا  گیا کیونکہ یہ بلوچستان میں پانی کی فراہمی کا اہم  منصوبہ ہے۔پولیس پر حملے کے بعد جو فورس  مدد فراہم کرنے کیلئے گئی اس پر بھی حملہ کیا گیا،اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنادیا گیا،تمام حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔

کوئٹہ دھرنے میں کچھ سیاسی لیڈروں نے   ریاست کے حوالے سے گمراہ کن  پراپیگنڈہ کیا ۔پاکستان کیخلاف جاری  منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاپاکستان نے فیلڈمارشل کی قیادت میں بھارت کو جارحیت کا بھرپورجواب دیا ،معرکہ حق میں پوری قوم   افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، بھارت کی ایما پر لڑنے والے دہشت گردوں نے معرکہ حق میں اپنے  ماسٹرمائنڈ کا حشر دیکھ لیا۔دہشت گردی اور تشدد کو کسی صورت بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان ایک قومی ریاست کے طور پرہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے،ہمارا مستقبل انتہا ئی روشن ہے  اور یہاں ہرشخص  بغیرکسی خوف کے آزادی سے زندگی گزار سکے گا، افغانستان کی سرزمین  پاکستان کیخلاف دہشتگردی  کیلئے استعمال ہورہی ہے۔پاکستان تاقیامت قائم  رہنے کیلئے بنا ہے،پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں،پاکستان ہمیشہ  زندہ باد۔