ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 244 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 286 افراد زخمی

لاہور میں 244 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 286 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری  ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 244 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 286 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آنیوالے 286 زخمیوں میں سے 114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 172 معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔