سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے آج مشترکہ مفادات کونسل کی پری کونسل آف کامن انٹرسٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم اور چیئرمین کونسل آف کامن انٹرسٹس کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اسلام آباد میں تیاری اجلاس منعقد کیا۔تیاری اجلاس نائب وزیرِ اعظم کے دفتر میں کونسل آف کامن انٹرسٹس کے 53ویں اجلاس سے قبل منعقد کیا گیا۔تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے وزیراعظم/چیئرمین کونسل آف کامن انٹرسٹس کو کونسل کا آئندہ اجلاس اگست میں منعقد کرانے کی سفارش کی۔
نائب وزیرِ اعظم نے اعادہ کیا کہ حکومت اجتماعی طور پر تعاون پر مبنی وفاقی نظام کو مزید مضبوط بنائے ، انہوں نے کہا حکومت وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو فروغ دینے، اور قومی مفاد میں فیصلوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ شریک ہوئے
اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی، کابینہ ڈویژن، کونسل آف کامن انٹرسٹس، منصوبہ بندی، پیٹرولیم، آبی وسائل، بجلی، صحت، اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے سیکریٹریز، اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی