خان شہزاد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں کھلے گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کالی مرچ کے 100 گرام پیک کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیرہ کے 150 گرام پیک کی قیمت 13 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
اسی طرح لونگ کے 50 گرام پیک کی قیمت میں بھی 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ الائچی کے 125 گرام پیک کی قیمت 15 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔