ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان 10 فیصد کرایوں میں اضافے پر اتفاق

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ

آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان 10 فیصد کرایوں میں اضافے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے پر اتفاق کر لیا گیا۔

اجلاس کے بعد سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے بتایا کہ تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ منظور شدہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کے حکومتی طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے کرایوں کا تعین اور کاروباری منصوبہ بندی مشکل ہو جاتی ہے۔

ٹرانسپورٹر رہنما عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ کرایوں میں اضافے سے عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھے گا، تاہم ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں نظرثانی ناگزیر ہو گئی تھی۔