ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوچکا ہے  ؛ گوہر اعجاز

14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوچکا ہے  ؛ گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق نگراں وفاقی وزیر  گوہر اعجاز  نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا 14 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوچکا ہے  

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جون میں پاکستان کا ریئیل ایفکٹو ریٹ 96.6 فیصد رہا ہے  پاکستانی روپیہ انڈر ویلیو ہے  ،معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کیا جائے  ،پاکستان مثبت معاشی ترقی کے راستے پر چل رہا ہے  ،معاشی ترقی کے اس سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے  ،اس سے تین سال کی محنت ضائع ہوسکتی ہے  ،اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق ایکسچینج ریٹ کو مانیٹر کرے  ،4.5 فیصد مہنگائی کے تناسب سے 11 فیصد شرح سود نا قابل فہم ہے  ،11 فیصد شرح سود کی کوئی معاشی توجیہ نظر نہیں آتی  ،سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ مستقل معاشی پالیسیوں اور مستحکم ایکسچینج ریٹ کا نتیجہ ہے  

پاکستان اسٹاک ایکسچنج 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکی ہے  ،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 58 ارب ڈالرز کا کاروبار ہوا ہے،معاشی ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے معیشت کو بڑھانا ہوگا