ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا بینک ٹرانزیکشن قانون؛ پراپرٹی ڈیلرز اور مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

ایف بی آر کا بینک ٹرانزیکشن قانون؛ پراپرٹی ڈیلرز اور مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف بی آر کی جانب سے 37ڈبل اے اور بینک ٹرانزیکشن قانون کے خلاف  مختلف تاجر گروپوں  نے ہڑتال کا اعلان کیا گیا  ہے 
آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی حمایت کردی،مرکزی صدر وسیم علی نے کہا تاجر دشمن قوانین کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے، وفاقی حکومت تاجر دشمن پالیسیوں کو فوری ختم کرے،
صدر ہال روڈ اتفاق گروپ حاجی نواز پپو  نے بھی  19جولائی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ،صدر حاجی نواز پپو نے کہا ایف بی آر کے خلاف ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے، 19جولائی کو ہال مکمل طور پر بند رہے گی، 
جنرل سیکرٹری اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ اطہر علی  نے 19جولائی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ،اطہر علی خان نے کہا 19جولائی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ بند رہے گی،
صدر ماڈل ٹاون پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ممتاز حسین نے  بھی لاہور چیمبر کی شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ،صدر ممتاز حسین نے کہا ایف بی آر کے قوانین کے خلاف پراپرٹی ڈیلرز شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے،

 قومی تاجر اتحاد  نے بھی  19جولائی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،مرکزی صدر ملک خالد محمود  نے کہا ناقابل برداشت ٹیکسز کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے،