ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ملتان روڈ میں مکان کی چھت گرگئی

لاہور: ملتان روڈ میں مکان کی چھت گرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے علاقے مراکہ گاؤں میں بلال مسجد کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے جدید لائیو لوکیٹر ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی جس کے ذریعے ملبے تلے موجود افراد کو ٹریک کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خصوصی اسکواڈ نے 4 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ تین دیگر زخمیوں کو بھی فوری طور پر جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔

ایک بچے کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو 1122 کا آپریشن تاحال جاری ہے اور ریسکیو ٹیمز ملبے کی مکمل صفائی تک جائے وقوعہ پر موجود رہیں گی۔