فاران یامین :سی سی ڈی کا شہر میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، نواں کوٹ میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ہوا، پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی، گھات لگائے زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی،مبینہ حملہ آور ساتھی کو تو نہ چھڑوا سکے، مگر گولیاں مار کر فرار ہو گئے،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم قاسم علی 2 درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ و دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔