فاران یامین :شاد باغ پولیس نے کارروائی کر کےشراب کی سپلائی لیکر جانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
شاد باغ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 100 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے،ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتا تھا۔
ملزم فہیم عادل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےمزید تفتیش جاری ہے۔