ویب ڈیسک:ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل و اداکارہ کی لاش سے لیے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، حمیرا اصغر کی لاش سے 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فارنزک لیب بھیجے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق موت کی وجہ باضابطہ طور پر آج بتائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں واقع فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد کیس معمہ بن گیا اور کئی سوالات کھڑے ہوگئے تھے