ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب طیب اردوان نےسعودی  شاہ اور ولی عہد کو ترکیہ میں بنی الیکٹرک کار یں تحفے میں دے دیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خالد چیمہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کو مقامی طور پر تیار کردہ جدید الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی۔

 گزشتہ روز ترک صدر خلیجی ممالک کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔

 دورے میں ترک صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ 2 الیکٹرک گاڑیاں تحفے میں دیں۔

سعودی ولی عہد نے طیب اردوان کو الیکٹرک گاڑی میں بیٹھا کر ٹیسٹ ڈرائیو لی اور تحفے پر مہمان کا شکریہ ادا کیا۔