قذافی اسٹیڈیم اور اطراف سےنکاسیِ آب کے لئے واسا نےڈیڑھ ارب کا پروجیکٹ مانگ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں بارشوں کے دوران کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کا معاملہ ۔ واسا نے سپورٹس بورڈ کی حدود میں ایک ارب چالیس کروڑ کی لاگت سے نیا سیوریج سسٹم لگانے اور فل فنڈنگ رواں مالی سال میں شامل کرنے کی استدعا کردی ۔
ایم ڈی واسا نے منصوبے کو رواں مالی سال میں شامل کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔۔ سمری کے مطابق منصوبہ پی اینڈ ڈی میں جزوی طور پر منظور ہوچکا ہے ۔۔ سمری میں کہا گیا ہے واسا نے چار مقامات پر سیور لگانے کی منظوری لی ۔ان میں چوتھا مقام قذافی تھا ۔۔ کشمیر روڈ ، شیرانوالہ اور لارنس روڈ انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنا لیکن قذافی رہ گیا ۔۔ منصوبے کی پوری لاگت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد ہے جسکا فنڈ رواں مالی سال میں ڈالا جائے ۔ 

سمری میں استدعا کی گئی ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف بارشی پانی کو سٹور کرکے قابل استعمال بنانا بہتر حل ہے ۔