الحمراء میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقاد

الحمراء میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقاد
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الحمراء میں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقادکیا گیا، پروگرام کا مقصد آفاقی شاعر میاں محمد بخش کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
 ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر  کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد آفاقی شاعر میاں محمد بخش کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ میاں محمد بخش بلند درجہ عارف، ولی اللہ ہونے کے ساتھ آفاقی شاعر تھے۔محمد سلیم ساگر نے کہا کہ آپ کی شاعری خدا کی ذات اور صفات کو پہچاننے کا درس دیتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-18/news-1689689771-2522.jpg

حسن و عشق،پیار و محبت،کارخانہ قدرت میں تدبر و فکر کرنا،خالق کی معرفت میں لگے رہنا آپ کی شاعری کے موضوعات ہیں۔میاں محمد بخش نے 17پنجابی جبکہ ایک کتاب فارسی میں لکھی،سیف الملوک انکی مشہور و معروف تصنیف ہے۔شام بیادِ میاں محمد بخش میں نامور گلوکار عمران شوکت،شبانہ عباس نے پروگرام کیا۔عوام کی بڑی تعداد می پروگرام میں شرکت، گلوکار وں کو بھرپور داد دی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما نے نبھائے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-18/news-1689689771-2522.jpg