سٹی 42: ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی بےقابو ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 1967 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ڈالر کی قیمت میں اضافے پر سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ۔ایک تولہ سونا 6200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر پہنچ گیا ۔دس گرام سونا 5316 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر ہی برقرار رہی ۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا تھا ۔