ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھاٹی گیٹ،35 سالہ شخص قتل

بھاٹی گیٹ،فائرنگ،قتل، ذاتی رنجش ،سٹی42
کیپشن: فائرنگ،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔ سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔
 پولیس کے مطابق واقعہ اندرون بھاٹی گیٹ میں پیش آیا، جہاں ذاتی رنجش پر ملزم اکرم نے فائرنگ کرکے 35 سالہ عمر بٹ کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔ سی سی پی او نے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے ۔