ابوظہبی میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے عید پر بڑی خوشخبری

عید کی چھٹیاں
کیپشن: ابوظہبی میں مقیم پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ابوظہبی میں پیر 19 جولائی سے شروع ہونے والی عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کوئی ٹول نہیں ہوگا جبکہ پارکنگ مفت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر( آئی ٹی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹول گیٹ چارجز ہفتہ 24 جولائی سے رش کے عمومی اوقات صبح 7 سے 9 بجے اور شام 5 سے 7 بجے کے دوران دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔ تعطیلات کے دوران سرفیس پبلک پارکنگ کے مقامات کو بھی مفت استعمال کیا جاسکے گا۔

آئی ٹی سی کے کال سینٹر یا ٹیکسی کال سنٹر نمبر سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سرفیس پارکنگ کو عید تعطیلات کے دوران 19 سے 24 جولائی کی صبح 8 بجے تک مفت رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ مصفح انڈسٹریل ایریا کی پارکنگ لاٹ بھی سرکاری تعطیل کے دوران مفت رہے گی۔