گرمی سے تنگ صبا قمر کی سوئمنگ کرتے نئی تصاویر سامنے آگئیں

گرمی سے تنگ صبا قمر کی سوئمنگ کرتے نئی تصاویر سامنے آگئیں
کیپشن: saba qamar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں ، بڑھتی ہوئی گرمی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئےاداکارہ کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں،سوشل میڈیا صارفین تصاویر کو خوب پسند کرتے نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں،  اپنی منفرد اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں مختلف انداز اپناتے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا, گرمی کے ہاتھوں تنگ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں، ان تصاویر میں صبا قمر کو سوئمنگ  پول میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، 1 گھنٹے قبل شیئر کی گئیں ان تصاویر کو اب تک 46 ہزارسے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں،اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں 'ہیپی سنڈے' لکھا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ کی ایک  ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ ان کے نئے پروجیکٹ کی تھی، ویڈیو میں صبا قمرکو میڈیم نورجہاں کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ٹیم کا لڑکا بھی اس ویڈیو میں موجود ہے،33 سالہ اداکارہ چارٹ ٹاپنگ پروجیکٹس کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ صبا تخلیقی اسکرپٹ پر کڑی نگاہ رکھتی ہے۔

اس طرح ان کے ڈرامے بھی کامیاب ثابت ہوئے ہیں، اداکارہ صبا قمر اپنے نئے پروجیکٹ' تمہارے حسن کے نام' کے ساتھ سکرین پرواپس آئیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer