ڈیفنس ( سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑے سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا 'زندگی' ریلیز ہوگیا۔
سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اْن کا پہلا گانا 'زندگی' جاری کیا گیا ہے جس کی اطلاع اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی ہے۔ اس ضمن میں سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور فلک کے پہلے گانے 'زندگی' کا پوسٹر شیئر کیا، سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کا اور فلک کا پہلا گانا 'زندگی' ریلیز ہوگیا ہے۔
دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور سارہ خان کے گانے کے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیے۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ 'شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔' سارہ خان اور فلک شبیر کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے اْن کے اس نئے گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
گانے سننے کیلئے لنک پر کلک کریں