ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا مختلف تھانوں کااچانک دورہ

ccpo Lahore
کیپشن: ccpo Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا مختلف تھانوں کااچانک دورہ۔تھانہ ماڈل ٹاؤن، لیاقت آباد اور کوٹ لکھپت کاریکارڈ چیک کیا۔
 تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران  سی سی پی او  لاہور نے عیدپر خصوصی پٹرولنگ پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے دورہ کے دوران ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن دوست محمد اور ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا بھی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئے۔

سی سی پی او نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ رجسٹر  اور مال خانہ چیک کئے اور  تھانوں میں کرائم کا بھی تقابلی جائزہ لیا جبکہ عیدالاضحیٰ کے حوالے سے خصوصی پٹرولنگ پلان تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اور حکم جاری کیا کہ تھانوں کی حدود میں سنیپ چیکنگ بڑھائی جائے، فول پروف سکیورٹی کیلئےسرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جائیں،تمام ایس ایچ اوز شہریوں کیلئے تھانوں میں موجود رہیں۔