لڑکی کی شادی کی عمر کی حد 18 سال کرنے کا فیصلہ

لڑکی کی شادی کی عمر کی حد 18 سال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے لڑکیوں کی شادی کی عمر کی حد 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  محکمہ بلدیات پنجاب نے محکمہ قانون کے اس حوالے سے تمام اعتراضات دور کر کے دوبارہ سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی، جس میں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لڑکی کی شادی کیلئے 16 سال کی عمر تبدیل کی جائے کیونکہ پنجاب میں 16 سال کی عمر کی لڑکی شادی کی عمر کو نہیں پہنچتی، سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ شادی کیلئے لڑکی کی عمر کی حد 18 سال کی جائے۔

  محکمہ قانون نے اس پر اعتراض لگایا کہ عمر کی حد تبدیل نہ کی جائے جس پر محکمہ بلدیات نے دوبارہ نئے سرے سے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی ہے کہ لڑکی کی شادی کی عمر کی حد بڑھا کر 18 سال کرنے کی منظوری دی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer