چونگی امرسدھو شنگھائی پل کے قریب ٹریفک حادثہ

چونگی امرسدھو شنگھائی پل کے قریب ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد: رات گئے چونگی امرسدھو شنگھائی پل کے قریب ٹریفک حادثہ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

چونگی امرسدھو میں شنگھائی پل کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونیوالے 27 سالہ نوجوان کی لاش جنرل ہسپتال منتقل کردی۔ دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تحقیقات کاعمل شروع کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورکو جلد ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتارکرلیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer