سمن آباد: کسٹمز انٹیلی جنس کا چھاپہ، سمگل شدہ 8 ہیوی بائیکس برآمد

سمن آباد: کسٹمز انٹیلی جنس کا چھاپہ، سمگل شدہ 8 ہیوی بائیکس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رضوان نقوی: کسٹمز انٹیلی جنس کا سمن آباد میں اے بی سی موٹرز پر چھاپہ، پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ آٹھ ہیوی بائیکس قبضہ میں لے لیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس نے سمن آباد کے علاقہ میں اے بی سی موٹرز پر چھاپہ مار کر 8 سمگل شدہ ہیوی بائیکس قبضہ میں لے لی ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق سمگل شدہ موٹر بائیکس کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:مناواں میں پولیس کا سرچ آپریشن، غیرقانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اے بی سی موٹرز کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہیوی بائیکس قبضہ میں لی گئی ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ محمد سرور،انٹیلی جنس آفیسرذوالفقار علی ڈوگر،حامد بابر،ندیم احسن ،آغا سلطان حیدر شامل تھے