ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں8600روپے اضافہ ہوا

ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں8600روپے اضافہ ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں موجودہ ہفتے میں سونے کی قیمت میں 8600 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت 481862 روپے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت 473262 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 413118 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ گذشتہ ہفتے دس گرام سونے کی قیمت 405745 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ اس کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ رہا ۔ موجودہ ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4595 ڈالر فی اونس رہی جو گذشتہ ہفتے 4509 ڈالر فی اونس تھی۔

علاوہ ازیں ملک میں موجودہ ہفتے میں چاندی کی قیمت 9482 روپے فی تولہ کی سطح پر بند ہوئی۔ گذشتہ ہفتے فی تولہ چاندی کی قیمت 8465 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔