ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر: مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج   جان کی بازی ہارگئی

تھرپارکر: مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج   جان کی بازی ہارگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو میں مبینہ زیادتی کانشانہ بننےوالی لڑکی دوران علاج دم توڑگئی۔
پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ تین روز قبل چھاچھرو کے نواحی گاؤں کھڈی میں پیش آیا تھا،متاثرہ لڑکی نےبدنامی کے خوف کےباعث خودکشی کی کوشش کی،جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔
لڑکی کےوالد کے مطابق دو ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی،جس کے صدمے سے بیٹی شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئی،اوراس صدمے کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ۔

 پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےچھاچھرو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،واقعے میں نامزد دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہےاورانکےخلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔