ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ کے علاقے میں باپ اور دو بیٹوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار  

کاہنہ کے علاقے میں باپ اور دو بیٹوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )کاہنہ کے علاقے میں باپ اور دو بیٹوں کو قتل کرنے والے  ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق کاہنہ  میں باپ اور دو بیٹوں کو قتل کرنے والے  ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم روحیل مقتول کامران کا دوست تھا۔
ملزم نے پیسوں کے تنازع پر باپ اور بیٹوں کو قتل کیا،ملزم روحیل نے مقتول دوست کامران کے 30 لاکھ واپس کرنے تھے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق پیسوں کی واپسی کے مطالبے پر ملزم نے باپ اور 2 بیٹوں کو قتل کیا،ملزم ملتان چونگی کا رہائشی ہے۔

  ملزم کا کامران سے 10 سال پرانا تعلق تھا،ملزم فرار ہوتے وقت مقتولین کے موبائل فونز اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیا۔