متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے خوشخبری

More flights for UAE
کیپشن: passengers on airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات جانے اور ملک واپس آنے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر، قومی ایئرلائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ 

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق لاہورسےدبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کیلئے ہفتہ وار 10 پروازیں ہوں گی، اسلام آباد سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کیلئے 14پروازیں آپریٹ ہونگی۔

پشاور سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،العین،فجیرہ،راس الخیمہ اور ان شہروں سے پشاور کیلئے 17 پروازیں چلائیں جائیں گی، سیالکوٹ سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کیلئے 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور شارجہ، دبئی سے کراچی کیلئے ہفتہ وار 7 پروازیں  ملتان سے دبئی، شارجہ اور ان شہروں سے ملتان واپسی کیلئے ہفتہ وار 5 پروازیں چلیں گی، تربت سے شارجہ اور شارجہ سے تربت واپسی کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں چلیں گی جبکہ فیصل آباد سے دبئی اور دبئی سے فیصل آباد کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں ہوںگی کوئٹہ سے دبئی، اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وارایک پرواز آپریٹ ہوگی۔