پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے

PSL 7
کیپشن: PSL 7
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے انعقاد پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے، پی سی بی کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا  ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گرؤانڈ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تمام کورونا مثبت کیسز والے افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی سی بی اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ٹیسٹنگ ہوئی تھی، تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دی گئے ہیں، کورونا پروٹوکولز پر سختی سے عمل ہوگا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو واپس وطن طلب کرلیا ہے،فخر زمان بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

برسبین ہیٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے کا کہا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی تیاری کے لیے بلایا گیا ہے۔ٹیم برسبین ہیٹ کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے فخر زمان ہمارے لیے مزید نہیں کھیل سکیں گے، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ شاداب خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ حارث رئوف، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی واپس وطن آرہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے جلد واپس بلایا گیا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے بائیو سکیورببل میں 20 جنوری کو داخل ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کی جائے گی۔