تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

 تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ،  پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

چوکی اڈہ پلاٹ پولیس کے مطابق واقعہ بحریہ آرچرڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ حادثے کے نتیجے میں 40 سالہ خلیل، 14 سالہ پرویز اور 35 سالہ نیامت موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اس کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

دوسری جانب ہیوی بائیک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا ۔ ڈیفنس کا رہائشی نوجوان احمد تیز رفتاری کے باعث ہیوی بائیک سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی نوجوان احمد دوستوں کے ہمراہ ہیوی بائیک پر جا رہا تھا کہ ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتاری کے باعث گرین بیلٹ سے ٹکرا گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔احمد شادی شدہ اور ایک بیٹے کا باپ تھا ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer