مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ حریم شاہ خود بتا دیا

مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ حریم شاہ خود بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ  کی معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے  کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کا حریم شاہ  نے خود اعتراف بھی کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ دے مارا ہے۔

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متنازعہ مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے اور اعتراف بھی کرلیا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

 اس سے قبل  متنازعہ  ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  اور متنازعہ مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ایک ویڈیو کال منظر عام پر آئی  آئی تھی جس میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو خوب کھری کھوٹی سنائی تھیں، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کال میں حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،  حریم شاہ نے کہا " میں نے آپ کی تقاریر اور فضول بکواس سننے کیلئے کال نہیں کی، میں نے آپ سے یہ عرض کرنا ہے کہ آپ اسلام کے پیروکار بن رہے ہو، آپ مفتی دین بن رہے ہو۔"اس پر مفتی عبدالقوی نے کہا " میری ہر طرح کی بکواسات آپ کے سر پر قربان، آپ اپنا چہرہ تو دکھائیں ناں ۔"

اس پر حریم شاہ اکھڑ گئیں اور کہا " ٹھرک نہ جھاڑیں ، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں پر ٹھرک جھاڑیں، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے، آپ شیطان ہو، آپ ابلیس ہو، آپ ابلیس کے بھی باپ ہو، آپ نے پورے ملک میں اسلام کو بدنام کرکے رکھا ہوا ہے، آپ کو شرم نہیں آتی۔"

Shazia Bashir

Content Writer