گاڑیوں کی ٹرانسفر اور جعلی رجسٹریشن کو روکنے کیلئے نیا سسٹم متعارف

گاڑیوں کی ٹرانسفر اور جعلی رجسٹریشن کو روکنے کیلئے نیا سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)جعلی اور چوری کے کاغذات پرگاڑیوں کی ٹرانسفراور ڈوپلیکیٹ بکس کی روک تھام کیلئےمحکمہ ایکسائزکی جانب سے گاڑیوں کی ڈوپلیکیٹ فائل اور رجسٹریشن بک وصول کرنے والوں کی تصاویربنانے کا فیصلہ کیا،لاہورکے تمام دفاتر میں کیمرے نصب کردیے گئے۔

محکمہ ایکسائزنے آئے روز شہریوں کی ڈوپلیکیٹ رجسٹریشن بکس اور ٹرانسفرپر بڑھتی ہوئی شکایات پر نیا سسٹم متعارف کروادیا ہے، جوبھی شہری ڈوپلیکیٹ کاغذات پرگاڑی ٹرانسفر کروائے گا یا ڈوپلیکیٹ بک بنوائے گا، اسکی تصویرسسٹم میں بنائی جائے گی اور گاڑی کے ریکارڈکیساتھ اٹیچ کی جائے گی تاکہ اگرکسی قسم کی شکایات سامنے آئے تو فوری طورپرکاغذات وصول کرنیوالے کی تصویرسامنے آجائے اور اس کیخلاف موثرکارروائی ہوسکے ۔

اس سے پہلے کاغذات وصولی کےلیےصرف دستخط کروائے جاتے تھے،موثرشناخت نہ ہونے کی وجہ سے مالکان کی درخواستوں پر بوگس کاغذات پربننے والی بکس پرسال ہاسال قانونی کارروائی چلتی ہے ۔ڈائریکٹرریجن سی قمرالحسن کا کہنا ہے اس سے ایک تو جعلی کاغذات تیارکرنیوالےاورکروانے والوں کیخلاف موثرکارروائی ہوگی دوسراسسٹم میں تصاویرکیساتھ ریکارڈ بھی مرتب ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer