(عمر اسلم ): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر انکا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید سمیت دیگر نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی پارٹی پالیسی کےحوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔