(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف سینئر اسکرین رائٹر اور اسپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو حال ہی میں صحت کے مسائل کے باعث باندرا کے لیلاواتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق برین ہیمرج کے بعد ان کی سرجری ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے اب تک کی موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سلیم خان آئی سی یو میں ہیں۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ سلیم خان کی منگل کوسرجری ہوئی ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔
سلیم خان کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سلیم خان بلڈ پریشر سے جڑے مسائل کے باعث اسپتال مین داخل تھے، ان کے دماغ میں خون کا لوتھڑا بن گیا ہے جس کی وجہ انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا۔
سلیم خان کی اسپتال منتقلی کی خبر کے بعد ان کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے۔ اداکار سلمان خان اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے پریشان دکھائی دیے، جبکہ ان کے بھائی ارباز خان، بہن ارپیتا خان شرما اور پوتے نروان اور ارہان بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ، اداکار سنجے دت، ذیشان صدیقی اور مشہور شاعر و رائٹر جاوید اختر بھی سلیم خان کی عیادت کے لیے اسپتال آئے۔
سابقہ اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سلیم خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔