(فاران یامین)رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس الرٹ ہے اور سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے،موبائلز سکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور72 گھنٹوں کے دوران مختلف جرأئم میں ملوث 180 ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
ترجمان لاہورپولیس کے مطابق موبائلز سکواڈ چیکنگ کے دوران 24 اشتہاریوں سمیت 12 عدالتی مفروران اور 41 عادی ملزمان کوگرفتارکیاگیا،ملزمان کو ای ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
موبائلز سکواڈ نے اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات پر دیگر 90 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا،ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 41013 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر 5476 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔
ایس پی موبائلز اختر نوازکے مطابقشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔