ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2909 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مقامی بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ خالص 24قیراط فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ 22قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 308 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 612 روپے میں دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 10 روپے اضافے کے ساتھ 10 گرام چاندی 3260 روپے کی ہو گئی ہے۔