ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ پی سی بی نے دبئی میچز کے لیے پاکستانی شائقین کے ویزوں کی کوششیں تیز کردیں

چیمپئنز ٹرافی ؛ پی سی بی نے دبئی میچز کے لیے پاکستانی شائقین کے ویزوں کی کوششیں تیز کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی شائقین کے ویزوں کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ 

 پی سی بی نے پاکستانی صحافیوں، شائقین کرکٹ اور  ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والوں کے ویزوں کے حصول کے لیے  ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور یو اے ای حکام سے رابطہ کرلیاہے۔ پی سی بی متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزوں کے بروقت اجرا کیلئے پر امید ہیں۔  پاک بھارت میچ کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین نے اپنے ویزوں کے حصول کے لیے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔