ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب ریڑی والوں کو لوٹنے والا ریکارڈ یافتہ متحرک گروہ گرفتار

غریب ریڑی والوں کو لوٹنے والا ریکارڈ یافتہ متحرک گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: نشتر کالونی پولیس نے ایک متحرک ڈکیت گروہ کے 2 ارکان رفاقت اور عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے بیدیاں سے حراست میں لیا گیا۔ملزمان علی الصبح منڈیوں اور رات کے اوقات میں گھر واپس جانے والے ریڑی والوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی انہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے تھے۔ اس دوران وہ ریڑی بانوں سے رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 14 موبائل فون، چوری شدہ 2 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی، چوری اور ناجائز اسلحہ کے 32 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ان کی مزید وارداتوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔