چوکی گلدشت ٹاؤن،اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار 

چوکی گلدشت ٹاؤن،اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔

چوکی گلدشت ٹاؤن  کے علاقے میں ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو  کو پولیس نےگرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق شہری فضل نے 2 ڈاکوؤں کی لوٹ مار بارے 15 پر کال کی ،پولیس نے بسم اللہ چوک میں دو مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔زخمی ڈاکو کے قبضہ سے چھینا گیا پرس، شناختی کارڈ، پستول برآمد کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ کے مطابق دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔