ایک اور المناک روڈ  ایکسیڈنٹ،چارنوجوان جاں بحق

Road Accident, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سڑک پر تیز رفتاری سے اندھا دھند گاڑی دوڑانے کے نتیجہ میں چار نوجوان دوست حادثہ میں مر گئے، ایک شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔

ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر پانچ دوست شادی سے واپس آ رہے تھے۔آدم کے گاؤں کے سٹاپ پر  ان کی کار رفتار زیادہ تیز ہونے کے سبب قابو سے باہر ہو  کر  دوکان کی دیوار سے ٹکرا گئی۔
اس المناک حادثہ میں  گاڑی میں سوار چار نوجوان موقع پر جان بحق ہو گئےجبکہ ایک شدید زخمی  کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے ڈسکہ ہسپتال پہنچایا۔ 

عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔کرولا کار  چلانے والے نوجوان کے قابو سے باہر ہو کر  دکان کی دیوار کے ساتھ ٹکرائی۔

مرنے والوں میں بلال احمد ولد ولد تنویر ساکن کالج روڈ ڈسکہ عمر 20 سال، معاز ولد عارف ساکن رستم روڈ ڈسکہ عمر 21 سال، دانش ولد کرامت ساکن رستم روڈ ڈسکہ عمر 24، طلحہ ولد عامر ایڈووکیٹ کالج روڈ ڈسکہ عمر 24 سال شامل ہیں۔

زخمی احسن ولد جہانگیر کی عمر 23 سال ہے اور وہ ڈسکہ کے نواحی گاؤں  منڈے کی گورائیہ کا رہنے والا ہے۔