ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ کی چودھری شجاعت سے ملاقات

گورنر سندھ کی چودھری شجاعت سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی جہاں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین موجود تھے، چودھری شجاعت حسین نے قومی سیاست میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نمٹ سکتی، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وسیع تر قومی اتفاق رائے قائم کریں،مسلم لیگ (ق)کے سربراہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مملکت خداداد کو بحرانوں سے مستقل بنیادوں پر نجات دلائیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضہ کرتے ہیں، یہ سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا وقت ہے، پاکستان کا استحکام، اس وقت سب سے اہم چیز ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer