ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب یانظریہ نہیں ،گمراہ کن تصورکولالچ اوردباؤسے مسلط کیاجارہاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا،کور ہیڈکوارٹرز میں وزیراعلیٰ سندھ اور آرمی چیف کو کراچی پولیس آفس واقعہ پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس آفس کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے کے پی او واقعے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی،وزیراعلیٰ سندھ اورکورکمانڈرکراچی بھی آرمی چیف کیساتھ تھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ دہشت گردوں کاکوئی مذہب یانظریہ نہیں ،گمراہ کن تصورکولالچ اوردباؤسے مسلط کیاجارہاہے، آرمی چیف نے کہاکہ انسداددہشت گردی کیلئے اعتماداورفریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کوشکست دی ہے۔