مشروبات پر نیا ٹیکس عائد

مشروبات پر نیا ٹیکس عائد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے ذریعے مشروبات پر عائد کردہ نئے ٹیکس پر پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی حرکت میں آگیا۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانہ کے ایک وفد نے کمرشل قونصلر ایرون فش مین کی قیادت میں ملٹی نیشنل بیوریج کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور چئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تجارت اور کاروباری سہولتوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین ایف بی آر نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فنانس سپلیمینٹری بل 2023 قومی اسمبلی میں  پیش کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ شادی ہال اورہوٹلوں پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل لان، مارکی اور کلب پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ سے بڑھا کر 2روپے فی کلو کررہےہیں،مشروبات کی ریٹیل قیمت پربھی 10فیصد ٹیکس عائد کیاجارہاہے۔