وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیل حکام پر برہم

وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیل حکام پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بت: جیل ریفارمز نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم، 7 روز میں جیل ریفارمز سے متعلق ایکشن پلان طلب کرلیا۔         

جیلوں میں اصلاحات کے پروگرام پر ٹھوس پیش رفت نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شدید برہم ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے جیل حکام سے سات روز کے اندر جیل ریفارمز پر ایکشن پلان طلب کرلیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے جیلوں میں پنکھے، پی سی اوز کے فنکشنل ہونے اور کولروں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سیل کئے گئے پٹرول پمپ کے مالکان کو سن کر فیصلہ کریں۔ چیف سیکرٹری نے ڈی سیز کو کہا ہے کہ پٹرول پمپس کے کاغذات کی پڑتال کرکے سات روز میں فیصلہ کریں۔ چیف سیکرٹری نے ساتھ ہی ڈی سیز کو ہدایت کی کہ رہائشی علاقوں اور آبادیوں میں قائم کھوکھا پٹرول پمپ بدستور بند رکھے جائیں اور انہیں کسی طور نہ کھولا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکانوں اور ڈبہ میں چلنے والے تمام پٹرول پمپ بند کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بغیر لائسنس چلنے والے تمام پٹرول پمپ سیل کئے جائیں۔