(جنیدریاض) محکمہ تعلیم نےپنجاب بھرکےسی ای اوز کو صبح 9 بجےدفاترمیں حاضرہوکرملازمین سے میٹنگ کرنےہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ایک بار پھر اِن ایکشن،سیکرٹری سکولزایجوکیشن محمد محمود نے36 اضلاع کےسی ای اوز کو صبح 9 بجے دفاترمیں حاضرہونے کی ہدایت کردی،تمام سی ای اوزافسران سےمیٹنگ کریں گے،جس کی تصاویر سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرروزانہ اپ لوڈ کی جائیں گی،میٹنگ میں تمام ڈی ای او،اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوبھی شرکت کریں گے،میٹنگ کا آغازتلاوت قرآن پاک سےکیا جائے گا۔
ہرضلع میں آئی ٹی کےماہرسینئرسکول ایجوکیٹرکوگروپ کا ممبر بنایا جائےگا،ڈائریکٹرمانیٹرنگ رانا عبدالقیوم نےاحکامات پرعملدرآمد کیلئےپنجاب بھرکے سی ای اوز کومراسلہ جاری کردیا۔