سٹی42: کھوجی اور ان کا کتا زندہ سلامت کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے نکل آئے۔ کتا اور کھوجی ایک ماہ پہلے اغوا ہو کر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے تھے۔
سندھ اور پنجاب کی سرحد پر واقع کچے کے علاقہ میں سندھ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مل کر آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں صادق آباد کے4 کھوجی زندہ سلامت بازیاب ہو گئے اور ان کے ساتھ ڈاکوؤں کی قید میں چلا جانے والا سراغرساں کتا بھی زندہ واپس آ گیا۔
صادق آباد سے ایک ماہ پہلے کھوجیوں کو ان کے کتے کے ساتھ بلوا کر دھوکے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا کرنے والوں نے ان کو دھوکے سے مرید شاخ بلا کر اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا۔
اغوا ہونے والے کھوجیوں کو آج کھمبڑا پولیس سندھ اور رینجر نے بازیاب کرالیا۔
صادق آباد سے کھوجیوں کے رشتہ دار اور صادق آباد پولیس کی ایک ٹیم سندھ میں رہا کروائے گئے کھوجیوں اور ان کے کتے کو واپس صادق آباد لانے کے لئے مریدشاخ تھانہ کھمبڑہ روانہ ہو گئے ہیں۔