سٹی42: موٹر سائیکلوں والے ہوجائیں ہوشیار! کل جمعہ کے روز سے موٹرسائیکل سور کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا.
موٹرسائیکلوں کی نمبر ہلیٹس ٹیمپر ڈ پائی گئیں یا چھپائی گئی ہیں تو ان موٹر سائیکلوں کے مالکوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
کراچی میں کل جمعہ کے روز سے سڑکوں پر آنے والی موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گا۔ ضلعی پولیس ، ٹریفک پولیس ، ایکسا ئز اور دی پی ایل سی مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔
اس کریک ڈاؤن میں تمام ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھا جائے گا لیکن خاص توجہ موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹوں پر دی جائے گا۔ اس کا مقصد تمام موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹوں کو سڑکوں پر نصب کیمروں سے پڑھے جانے کے قابل ہونے کا یقین کرنا ہے تاکہ کوئی عادی مجرم نمبر پلیٹ میں ہیر پھیر کر کے یا نمبر پلیٹ کو چھپا کے ای چالان سے نہ بچ سکے۔
ٹریفک پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ اب کسی وائلیشن مین ملوث ڈرائیوروں کے ای چالان سے بچنے کی اب گنجائش نہیں۔
آج کے دن تک مہلت ہے؛ تمام موٹرسائیکل وں اور کاروں کے مالک اپنی نمبر پلیٹوں کو کو درست کرلیں ۔ ٹریفک پولیس کل جمعہ کے روز کوئی عذر اور بہانہ قبول نہیں کرے گی۔
خلاف ورزی کرنے پر کار یا موٹرسائیکل کو ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔